Prayers & Duties >> Waqf, Mosque, Madrasa

Question # : 59080

India

اگر زید کو بیماری ہے (ہوا خارج کرنے) کی اور اکثر نماز میں اس سے ہوا خارج ہوجاتی ہے ، یہ واقعہ ہمیشہ ہوتا رہتاہے، اور زید مسجد کا موٴذن بھی ہے اور ہمیشہ مسجد میں رہتاہے تو اس حالت میں زید کو کیا کرنا چاہئے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

Answer : 59080

Published on: May 3, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 669-679/H=7/1436-U

خارج مسجد حصہ زید کا کمرہ ہو تب تو کچھ حرج نہیں، البتہ داخل مسجد حصہ میں رہنا ایسی حالت میں مکروہ ہے اور زید معذور شرعی ہے یا نہیں؟ اس کے لیے زید سے کہہ دیں کہ وہ بہشتی زیور کے حصہ اول میں معذورِ شرعی کے احکام کا مطالعہ کرلے یا کسی سے سمجھ لے پھر کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو لکھ کر اپنی نماز کے متعلق حکم شرعی معلوم کرلے۔


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question