Social Matters >> Talaq (Divorce)

Question # : 61488

India

ابھی میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے وکیل کے ذریعہ، ،مگر وکیل نے طلاق کے کاغذات مجھے ہی پوسٹ کرنے کو کہا جو میں نے کیا ہے اور ہمارے وکیل بتارہے ہیں کہ ایک ہی طلاق کا کاغذ کافی ہے جو میں نے پوسٹ کیا، اس کاغذ سے نہ تو پکارنے کی ضرورت ہے طلاق تین مرتبہ، نہ تو تین بار ہر مہینہ طلاق کاکاغذ بھیجنے کی ضرورت ہے، اس طلاق کو طلاق بدعت کہتے ہیں۔ میرے وکیل نے بتایا کہ کاغذ پہنچتے ہی طلاق ہو چکی ہے ، اس کو بھیجنے کے بعد منسوخ نہیں کرسکتے ہیں۔
براہ کرم، بتائیں کہ کی اس سے میری طلاق ہوچکی یا نہیں؟میں نے عدت کے پیسے بھی ڈی ڈی کے ذریعہ بھیج دیئے ہیں اور مہر بھی ادا کردیا ہے۔

Answer : 61488

Published on: May 8, 2017

بسم الله الرحمن الرحيم



Fatwa ID: 1324-1058/D=12/1436-E (۱)



آپ نے وکیل کو کس طرح کی طلاق لکھ کر بھیجنے کو کہا تھا؟ (۲) وکیل کا تیار کردہ جو طلاق نامہ آپ نے بھیجا ہے اس میں جو کچھ لکھا تھا اسے آپ نے پڑھ کر دستخط کیے تھے یا اس کا مضمون وکیل نے آپ کو بتلایا اور آپ نے اسے منظور کیا؟ (۳) طلاق نامہ کی کاپی (اگر اردو کے علاوہ زبان میں ہو تو اس کا ترجمہ) منسلک کرکے بھیجیں۔




Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question