Transactions & Dealings >> Shares & Investments

Question # : 58002

India

(۱) کیا میوچول فنڈ میں پیسے لگانا جائزہے؟اس میں سینسیکس کے حساب سے نفع و نقصان دونوں ہوتاہے۔
(۲) لیکوڈ میوچول فنڈ اسکیم ہے جس میں صرف نفع ملتاہے ، لیکن اس کا پرسینٹ متعین نہیں ہوتاہے ، لیکن نقصان کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہوتی ہے۔کمپنی کہتی ہے کہ وہ صرف منافع بخش بزنس جیسے انفراسٹریکچر(بنیادی ڈھانچہ )وغیرہ میں پیسے لگاتی ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

Answer : 58002

Published on: Mar 28, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 616-614/L=6/1436-U

(۱) میوچول فنڈ میں رقم لگانے کی کیا صورت ہوتی ہے اور اس میں سنسکس کے اعتبار سے نفع نقصان کس طرح ہوتا ہے پوری وضاحت کرکے استفتاء ارسال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔
(۲) جب تک نفع کا تناسب مقرر نہ ہو اور نقصان کی صورت میں رأس المال کے تناسب سے نقصان برداشت کرنا نہ پڑے اس وقت تک شرکت درست نہیں ہوتی؛ لہٰذا جو کمپنی صرف نفع دے اس میں شرکت درست نہیں۔


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question