Social Matters >> Rights & Etiquettes

Question # : 57307

United Kingdom

میرے والد میرے پڑوسی کو کرسمس کے موقع پر تحفہ کے طور پر شراب دینے جارہے ہیں۔ ان کا لڑکا ہونے کے ناطے میں کیا کروں اور ان کو اس کے بارے میں کیسے کہوں؟ کیا میں اس کو ان سے لے کر پھینک دوں لیکن اس صورت میں میں ان کو غصہ دلا دوں گا، براہ کرم مدد کریں۔

Answer : 57307

Published on: Apr 2, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 433-430/N=6/1436-U

(۱) آپ والد صاحب کا ادب واکرام ملحوظ رکھتے ہوئے نرمی ومحبت کے ساتھ اس غلط کام سے منع کریں، اکر آپ نے زبانی طور پر ان کو منع کردیا تو آپ بری الذمہ ہوجائیں گے، اگرچہ وہ اس سے باز نہ آئیں۔
(۲) اگر اس میں کسی فتنہ یا مصیبت کا اندیشہ نہ ہو تو آپ ایسا کرسکتے ہیں بشرطیکہ آپ والد صاحب کا پورا ادب واکرام ملحوظ رکھیں۔


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question