• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 58744Country: Canada

    Title: علاج كس حد كرنا ضروری ہے؟

    Question: میری والدہ کی عمر ۸۴ سال ہے اور تقریبا ڈھائی مہینے سے ائی سی یو میں ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ انتقال تک اسپتال میں رہے گی ، لیکن انہوں نے ہمیں والدہ کی حالت اور ان کی زندگی کے آخرے مرحلے میں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کے لیے کہا ہے، والدہ آکسیجن میں ہے، اور سپورٹ مشین کے ذریعہ سانس لیتی ہیں اور سپورٹ مشین کے بغیر چھ /آٹھ گھنٹے سانس لے سکتی ہیں، ان کے دال کا ارگن (وال)بھی بہت کمزور ہوگیا، جسمانی کمزوی بھی بہت زیادہ ہے، اس کے علاوہ ان کو بہت ساری بیماریاں لاحق ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے، ایک بیماری ختم ہوتی ہے تو دوسری بیماری شروع ہوجاتی ہے، والدہ کو یہ معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے ، وہ کچھ بات بھی کرتی ہیں ، پانی وغیرہ بھی مانگتی ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان کو مسلسل اسپتال میں رکھیں ؟

    Answer ID: 58744

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 938-951/L=7/1436-U اگر آپ کے پاس علااج کے لیے اخراجات ہیں نیز علاج سے افاقہ ہونے کی امید ہو تو آپ کو چاہیے کہ ان کو اسپتال ہی میں رکھیں؛ لیکن اگر اخراجات نہ ہوں اور افاقہ کی بھی کوئی امید نہ ہو تو اسپتال میں مسلسل رکھنا آپ کے لیے لازم نہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India