• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 57855Country: India

    Title: گذشتہ سال ، ماہ رمضان میں ایک شب کو میں قرآ ن کی تلاوت کررہا تھا ، اورتلاوت کے بعد میں سو گیا، اس کے بعد میں نے خواب دیکھا کہ میں قرآن کریم کو دیکھے بغیر (ایک حافظ کی طرح ) پڑھ رہا ہوں، لیکن میں حافظ نہیں ہوں، مجھے یہ یاد نہیں ہے کہ کونسی سورة اور آیت پڑھ رہا تھا، نیز میں صحیح پڑھ رہا تھا یا نہیں؟ بس اتنا جانتاہوں کہ قرآن کریم کو دیکھے بغیر پڑھ رہاتھا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    Question: گذشتہ سال ، ماہ رمضان میں ایک شب کو میں قرآ ن کی تلاوت کررہا تھا ، اورتلاوت کے بعد میں سو گیا، اس کے بعد میں نے خواب دیکھا کہ میں قرآن کریم کو دیکھے بغیر (ایک حافظ کی طرح ) پڑھ رہا ہوں، لیکن میں حافظ نہیں ہوں، مجھے یہ یاد نہیں ہے کہ کونسی سورة اور آیت پڑھ رہا تھا، نیز میں صحیح پڑھ رہا تھا یا نہیں؟ بس اتنا جانتاہوں کہ قرآن کریم کو دیکھے بغیر پڑھ رہاتھا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    Answer ID: 57855

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 303-288/H=4/1436-U ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ اخلاص کے ساتھ اور اصول کے مطابق جماعت تبلیغ میں لگنے سے آپ کو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا، حیاة المسلمین اور فضائل اعمال کا بکثرت مطالعہ نیز سننے سنانے کا اہتمام کرتے رہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India