Miscellaneous >> Others

Question # : 57662

India

میرے دوست نے مجھ کو IESامتحان (سرکاری امتحان)دینے کا مشورہ دیا۔ میں نے ایک ہفتہ تک استخارہ کیا۔ چوتھے دن رات میں تقریباً ایک بجے کے قریب میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک کار چلا رہا ہوں، سامنے قطار میں شیطان کھڑے ہیں ۔ ان میں سے ہر ایک روڈ پر مجھ کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن میں ان میں سے ہر ایک سے بچ جاتا ہوں۔ اس کے بعد اچانک ایک دیوار یا درخت کے سامنے آتا ہوں اور اچانک میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں نے اپنی آنکھیں کھولیں۔ میں نے دعا پڑھی اور دوبارہ سو گیا۔

Answer : 57662

Published on: Jan 24, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 288-300/N=4/1436-U

اگر استخارہ کے بعد آپ کو IES امتحان دینے پر شرح صدر نہیں ہورہا ہے تو آپ اس امتحان کے چکر میں نہ پڑیں۔


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question