• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 57422Country: Pakistan

    Title: میں نے دو خواب دیکھے ہیں ۔ ان کے بارے میں جاننا چاہتاہوں

    Question: میں نے دو خواب دیکھے ہیں ۔ ان کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ دونوں خواب دیکھنے کا وقت تہجد سے فجر کے قریب ہے۔ (۱) پہلے خواب میں دیکھا کہ میں کھیل رہا ہوں کسی دیہات میں جہاں پر کھیت ہیں اور کچی سڑکیں ہیں۔ اس دوران مولانا طارق جمیل صاحب آواز لگاتے ہیں کھجور لے لو کھجور۔ میں ان کے پاس جاتاہوں وہ مجھے تین کھجور دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں جنابت کے دوران یا جنابت کی حالت میں یہ کھجور نہیں کھانی ہے اور چلے جاتے ہیں۔ میں ان تین کھجوروں میں سے ایک کھا لیتا ہوں اور باقی دو میں سے ایک کو دائیں والی جیب میں اور دوسری کو بائیں والی جیب میں رکھ لیتا ہوں۔ (۲) دوسرے خواب میں دیکھتا ہوں کہ خانہ کعبہ کے سامنے لوگوں کی لمبی لمبی قطار لگی ہوئی ہے اور لوگ باری باری خانہ کعبہ کے پاس جاکر دعا مانگ رہے ہیں اللہ سے ۔ میں بھی قطار میں کھڑا ہوں اور سوچ رہا ہوں آج اتنا زیادہ ہجوم نہیں ہے لوگوں کا۔ پھر جلدی جلدی سے قطار ختم ہونا شروع ہوگئی اور میری بہت جلد باری آگئی۔ کسی نے کہا کہ خانہ کعبہ کی دیوار پکڑ کر دعا مانگو۔

    Answer ID: 57422

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 231-212/H=3/1436-U ماشاء اللہ دونوں خواب بہت عمدہ ہیں، تعبیر یہ ہے کہ جماعت تبلیغ، تلاوتِ قرآن کریم اور حج وعمرہ کی سعادت اور خصوصی برکات حاصل ہوں گی، ان شاء اللہ تعالی۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India