• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 57407Country: Pakistan

    Title: میں درج ذیل مسئلہ کے بارے میں رہنمائی چاہتاہوں: میرے ضلع پونچھ، آزاد کشمیر میں کچھ لوگوں نے مل کر غریب لوگوں کی بھلائی کے لیے کچھ اقدام کئے ہیں۔ فرض کیجئے اس جماعت میں بیس ممبر ہیں، جن میں سے ہر ایک ایک سال میں ایک ہزار روپئے جمع کرتا ہے یعنی یہ جماعت بیس ہزار روپئے جمع کرتی ہے۔ جب کہ ایک ہزار روپئے دیتے وقت وہ شخص کسی غریب شخص کا نام دیتا ہے جو کہ برسرروزگار نہیں ہے۔ ہر نئے سال ایک میٹنگ کی جاتی ہے جس میں وہ تمام ممبران جنھوں نے ایک ایک ہزار روپئے جمع کئے ہیں جمع ہوتے ہیں۔ اس میٹنگ میں ان تمام لوگوں کے درمیان جن کا نام پیسہ جمع کرنے والوں نے دیا ہے ایک شخص کا انتخاب کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔ جس غریب شخص کا نام آتا ہے اس کوکاروبار شروع کرنے کے لیے بیس ہزار روپئے دے دئے جاتے ہیں۔مزید، اس شخص پر کوئی پابندی بھی نہیں لگائی جاتی ہے، اور اس سے وہ پیسہ واپس بھی نہیں مانگا جاتا ہے بعد میں۔ ایسا بھی ہوتاہے پیسہ دینے والوں میں سے کچھ لوگ کسی غریب شخص کا نام نہیں دیتے ہیں۔ وہ صرف اتنا کہہ دیتے ہیں کہ وہ لوگ اس عظیم مقصد کے لیے دینا چاہتے ہیں اوراس سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

    Question: میں درج ذیل مسئلہ کے بارے میں رہنمائی چاہتاہوں: میرے ضلع پونچھ، آزاد کشمیر میں کچھ لوگوں نے مل کر غریب لوگوں کی بھلائی کے لیے کچھ اقدام کئے ہیں۔ فرض کیجئے اس جماعت میں بیس ممبر ہیں، جن میں سے ہر ایک ایک سال میں ایک ہزار روپئے جمع کرتا ہے یعنی یہ جماعت بیس ہزار روپئے جمع کرتی ہے۔ جب کہ ایک ہزار روپئے دیتے وقت وہ شخص کسی غریب شخص کا نام دیتا ہے جو کہ برسرروزگار نہیں ہے۔ ہر نئے سال ایک میٹنگ کی جاتی ہے جس میں وہ تمام ممبران جنھوں نے ایک ایک ہزار روپئے جمع کئے ہیں جمع ہوتے ہیں۔ اس میٹنگ میں ان تمام لوگوں کے درمیان جن کا نام پیسہ جمع کرنے والوں نے دیا ہے ایک شخص کا انتخاب کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔ جس غریب شخص کا نام آتا ہے اس کوکاروبار شروع کرنے کے لیے بیس ہزار روپئے دے دئے جاتے ہیں۔مزید، اس شخص پر کوئی پابندی بھی نہیں لگائی جاتی ہے، اور اس سے وہ پیسہ واپس بھی نہیں مانگا جاتا ہے بعد میں۔ ایسا بھی ہوتاہے پیسہ دینے والوں میں سے کچھ لوگ کسی غریب شخص کا نام نہیں دیتے ہیں۔ وہ صرف اتنا کہہ دیتے ہیں کہ وہ لوگ اس عظیم مقصد کے لیے دینا چاہتے ہیں اوراس سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

    Answer ID: 57407

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 305-305/M=3/1436-U غربا کی امداد و بھلائی کے لیے مذکورہ اقدام شرعاً درست ہے بشرطیکہ تمام ممبران کی ر ضامندی سے قرعہ اندازی کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہو اور کسی سودی عمل کا ارتکاب نہ کیا جاتا ہو۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India