Miscellaneous >> Others

Question # : 57393

India

کل رات میں نے ایک خواب دیکھا۔میں خواب میں لندن گیا اور کسی سوفٹ وئیر کمپنی کی آفس میں گیا اور وہاں دوستوں سے ملاقات کی اور اس کے بعد میں اس آفس سے واپس آیا اور کہیں لندن کی سڑکوں پرگیا۔ اس کے بعد میں اپنے ہاتھ میں ایک بڑا سا سانپ پکڑے ہوئے ہوں اور لندن میں اپنا راستہ دیکھنے کے لیے سانپ کے پیچھے چل رہا ہوں۔ اس کے بعد اچانک وہ سانپ میرے ہاتھ سے غائب ہوگیا اور کسی چھوٹے سے اسکول میں چلا گیا۔ براہ کرم اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

Answer : 57393

Published on: Jan 19, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 212-209/H=3/1436-U

خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کو حصول مال کی زیادہ فکر دامن گیر رہتی ہے، اللہ پاک سب کو اس سے نجات عطا فرمائے۔ آمین۔ آپ اگر فضائل فضائل صدقات، حیاة المسلمین کو مطالعہ میں رکھا کریں تو ان شاء اللہ بیحد فائدہ ہوگا۔


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question