ایک دن میں نے اور میری بیوی نے ایک ساتھ جماعت کے ساتھ تہجد کی نماز پڑھی۔ اس کے بعد میری بیوی نے خواب دیکھا کہ ہم دوبارہ شادی شدہ ہیں۔ لیکن میں ہندو ہوں اور وہ مسلمان ہے۔ ایک بچہ ہمارے قریب بیٹھا ہے۔ چند لوگ اور ہیں لیکن وہ دوسرے کمرے میں ہیں۔ لیکن ہمارے رشتہ دار موجود نہیں ہیں۔ براہ کرم اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 296-236/D=3/1436-U
غیرمسلم (ہندووٴں) سے آپ کے میل مراسم ہوں تو ان تعلقات پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہوگی کہ ان کی صحبت بد کے برے اثرات، عقائد، افکار یا اعمال کی شکل میں آپ کے اندر پیدا تو نہیں ہورہے ہیں،اگر ہورہے ہوں تو ان کی اصلاح ضروری ہے، اور اگر اس قسم کے میل مراسم نہیں ہیں تو بس یہ دعا پڑھ لیں اللہم إني أعوذبک من شرّ ہذہ الروٴیا وشر الشیطان اور اس جانب کوئی توجہ نہ کریں، اپنے اعمال خیر میں لگے رہیں اور باری تعالیٰ سے اس میں استقامت پیدا ہونے کی دعا کرتے رہیں۔
Allah knows Best!
Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband