• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 43671Country: India

    Title: یاسین پڑھنا

    Question: (۱) میں نے خواب دیکھا ہے کہ فجر کی نماز پڑھ رہا تھا، سورة یاسین پڑھانا تھا اور میرے سے امام صاحب نے کہا کہ تم پڑھاؤ ، میں نے منع کردیا کہ مجھے یاد نہیں ہے، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ دوسرے دن صبح میں نے گھر میں سورہ یاسین کی تلاوت کی ۔ (۲) گذشتہ سال 8500 زکاة دینی تھی ا ور میں دے نہیں سکا، کیا اس سال دونوں سال کی زکاة ایک ساتھ دے سکتاہوں؟

    Answer ID: 43671

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی: 159-123/H=3/1434 (۱) ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ راحتِ دارین ان شاء اللہ مرحمت ہوگی، البتہ سورہٴ یاسین شریف وغیرہ کا اہتمام نماز میں بھی رکھنا چاہیے۔ (۲) جلد از جلد دونوں سال کی پوری پوری زکاة ادا کردیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India