Transactions & Dealings >> Other Transactions

Question # : 58037

Pakistan

میرا سوال یہ ہے کہ ۱۴ مہینے پہلے میں نے ایک دوست سے کچھ پیسے مانگے تھے ، تین مہینے انہوں نے مجھے 1,20,000 روپئے دیئے، میں نے ان کو کہا تھا کہ جب میری مالی حالت اچھی ہوجائے گی تو تب میں یہ پیسے لوٹا ؤں گا۔ اللہ کے فضل سے اب میری مالی حالت اچھی ہے، اور وہ پیسے لوٹانا چاہتاہوں، لیکن وہ دوست (جو لڑکی ہے)میرے فون کا جواب نہیں دے رہی ہے، نیز میرے پاس اس کا ایڈریس بھی نہیں ہے، اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ

Answer : 58037

Published on: Mar 17, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 576-593/L=5/1436-U

سردست آپ اپنے پاس رقم محفوظ رکھیں اور اس کی تلاش جاری رکھیں جب کچھ سال گذرجائیں اور یہ امید ہوجائے کہ اب اس کو رقم لوٹاپانا ممکن نہیں تو اس کی طرف سے صدقہ کردیں؛ لیکن جب تک ملنے کی امید ہو حتی الوسع تلاش کرنا ضروری ہے؛ کیونکہ اصل حکم یہی ہے کہ رقم کسی بھی طرح مالک تک پہنچ جائے۔


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question