• Miscellaneous >> Islamic Names

    Question ID: 57774Country: India

    Title: افنان عبد نام ركھنا كیسا ہے؟

    Question: میں یہ جانناچاہوں گا کہ میرے بیٹے کے لیے نام ” افنان عبد الحنان “(AFNAN ABDUL HANNAN) کیسا رہے گا؟ میں نے تلاوت کرتے ہوئے سورة رحمن میں یہ نام دیکھا ہے۔براہ کرم، اس کے معنی بتائیں اور کیادونوں جہان کی کامیابی کے لیے یہ نام اچھا رہے گا؟جزاک اللہ خیر

    Answer ID: 57774

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 213-213/SD=5/1436-U افنان کے معنی ہیں ”سیدھی شاخیں“ یہ لفظ اگرچہ بامعنی ہے؛ لیکن نام کے لحاظ سے یہ لفظ مستعمل ومروج نہیں ہے؛ اس لیے بہتر یہ ہے کہ آپ کوئی دوسرا نام رکھ لیں مثلا: عفان، عثمان وغیرہ۔ قال ابن عابدین: التسمیة باسم لم یذکرہ اللہ تعالی فی عبادہ ولا ذکرہ رسولہ ولا یستعملہ المسلمون تکلموا فیہ والأولی أن لا یفعل․ (رد المحتار: ۹/۵۹۹، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ ط: زکریا، دیوبند)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India