Miscellaneous >> History & Biography

Question # : 57158

Pakistan

امام جعفر صادق شیعہ ہیں یا سنی ؟اور کیا امام ابوحنیفہ (رحمتہ اللہ علیہ ) امام جعفر صادق کے شاگردتھے؟

Answer : 57158

Published on: Mar 1, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 279-244/Sd=5/1436-U

حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ جلیل القدر تابعین میں سے تھے، ان کے عقائد وہی تھے جو اہل سنت والجماعت کے ہیں، وہ ایک ثقہ اور قابل ا عتماد شخص تھے، امام بخاری کے علاوہ دیگر محدثین نے ان سے حدیث روایت کی، ”تذکرة الحفاظ“ میں ہے: جعفر بن محمد بن علی․․․ الصادق أحد السادة الأعلام․․․ وثقہ الشافعی ویحیی بن معینں ومن أبی حنیفة قال: ما رأیت أفقہ من جعفر بن محمد وقال أبو حاتم: ثقة لا یسأل عن مثلہ الخ (۱/۱۲۶، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت) وانظر: وفیات الأعیان (۱/۴۷۱، ط: بیروت)
(۲) جی ہاں، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے ان سے روایت کی اور ان کا نام امام صاحب کے شیوخ میں آتا ہے۔ (سیرة النعمان ص: ۹۹، وغیرہ)


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question