• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 58840Country: India

    Title: میں انٹرنیٹ سروس کنٹرول کے ساتھ دیتاہوں، لیکن لوگ اس کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں،

    Question: میں اپنے شہر میں انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرتاہوں ، میں انٹرنیٹ سروس کنٹرول کے ساتھ دیتاہوں، لیکن لوگ اس کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں، میں کنکشن دیتے وقت سب کو آگاہ کردتیاہوں کہ اس پر کوئی غلط کام نہ کرے ، اس کے باوجود اگر کوئی غلط کام کرے تو اس کا گناہ گار میں بھی ہوں یا نہیں؟ اور میرا بزنس جائز ہے کہ نہیں؟

    Answer ID: 58840

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 326-326/Sd=7/1436-U اگر کنکشن دینے سے پہلے کسی کے بارے میں آپ کو ظن غالب ہو کہ وہ انٹرنیٹ کا ناجائز استعمال کرے گا تو ایسے شخص کو انٹرنیٹ کا کنکشن دینا مکروہ ہے اور اگر آپ کو پہلے سے اس کا کوئی علم نہ ہو، تو بعد میں جو شخص انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرے گا، آپ اس کے گناہ میں شریک نہیں ہوں گے، ہکذا حققہ الفقہاء فی مسئلة التسبب علی المعصیة۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India