• Social Matters >> Education & Upbringing

    Question ID: 57794Country: INDIA

    Title: كسی كا اپنے كو دوسری برادری كا ظاہر كرنا

    Question: میرا تعلق شیخ برادری سے ہے، اور میں نے جولاہا(انصاری مومن) او بی سی سرٹیفیکیٹ بنایا ہے کہ ، کیوں کہ اس میں سرکاری ملازمت میں ریزرویشن ہے۔ میرا سوا ل یہ ہے کہ کیا اس طرح کے سرٹیفیکیٹ کا استعمال کرکے ملازمت کرنا جائز ہے؟

    Answer ID: 57794

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 241-206/Sn=4/1436-U آپ اصلا شیخ برادری سے ہیں؛ لیکن آپ نے اپنے آپ کو انصاری ظاہر کیا یہ دھوکہ دہی ہے جو شرعاً جائز نہیں ہے، حدیث میں ہے: من غشّنا فلیس منا یعنی جو شخص دھوکہ دہی کرے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے، نیز اس طرح جعلسازی کرنے کی صورت میں پکڑے جانے پر رسوائی ہوتی ہے، نیز سزا بھی ہوسکتی ہے اور کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ اپنے آپ کو رسوا کرے یا خطرے میں ڈالے، حدیث میں ہے: لا ینبغي للموٴمن أن یذل نفسہ قالوا: وکیف یذل نفسہ قال: یتعرض من البلاء لما لا یطیق (ترمذی: ۲۲۵۴، باب بلا عنوان) یعنی مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ اپنے آ پ کو ذلیل کرے، صحابہ نے دریافت کیا کہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرے گا؟ تو حضور صلی اللہ عیلہ وسلم نے جواب دیا کہ ایسی مصیبت کے درپے ہوگا جس کی اسے طاقت نہیں ہے۔ الغرض آپ نے دو ناجائز کام کا ارتکاب کیا، اس سے آپ توبہ کریں باقی اگر اسی جعلی سرٹیفکٹ کی بنیاد پر آپ کو ملازمت مل گئی ہے اور آپ امانت داری کے ساتھ اپنی ذمے داری نباہ رہے ہیں تو ملازمت کی آمدنی آپ کے لیے حلال ہے، آمدنی پر ناجائز یا مکروہ ہونے کا حکم نہ لگے گا۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India