• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 58696Country: ZA

    Title: مجھے بہت ساری پریشانیاں ہیں ان كا حل بتائیں

    Question: میں کئی سال سے مشکلات کا سامنا کررہا ہوں، بہت تیزی سے میرا جسم کمزور ہوتا جارہا ہے اور میری فیملی بھی پریشان ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی کے بھائی کی دوسری بیوی اور اس کے دو ناجائزبچے جو بالغ ہوچکے ہیں، سحر اور جھاڑ پھونک کا کام کرتے ہیں ، وہ ہر طرح کا بھوت اور جن ہمیں نقصان پہنچانے کے لیے بھیجتے ہیں ، کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم اس گھر کو چھوڑ دیں جو وارثت میں ملا ہے، مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ گھرکبھی ہماے نام ٹرانسفر نہیں ہوا ہے ، کیوں کہ وصیت پر کبھی عمل نہیں کیا گیا ، اور گذشتہ پندرہ سال میں اس گھر میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس بھائی نے والدہ مرحومہ کی تمام جائداد اور پیسے چرالئے ہیں اور ہر چیزاس کے نام اور اس کی دوسری بیوی اور اس کے بچوں کے نام ٹرانسفر ہے۔ وہ کہتاہے کہ عدالت میں مقدمہ لڑنے کے لیے اس کے پاس بہت پیسے ہیں۔ ہم اس گھر میں ۲۲ سال سے رہ رہے ہیں۔ اس کی دوسری بیوی کالا جادو کے ذریعہ اپنے شوہر کے کھانے میں کچھ ملادیتی ہے ، جب آپ اس کے شوہر کے دیکھیں گے تو وہ کسی طرح سے اچھا نہیں لگے گا ، وہ کسی کو سلام نہیں کرتاہے ، اگر آپ اس کو سلام کریں تو وہ دوسری طرف دیکھے گا۔میرے جسم میں عجیب قسم کی بیماریاں ہوتی ہیں جس کے بارے میں ڈاکٹر کچھ وضاحت نہیں کرپاتے ہیں اور کچھ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ کچھ غلط نہیں ہے، جسم ایساہے گویا کہ بہت سال سے جن اور آسیب اس میں موجود ہوں، گردن سے لے کر پیر تک ایسا محسوس ہوتاہے کہ گویا جسم کی ہر ہڈی ٹوٹ چکی ہے، میں اپنے پیروں اور ٹانگوں کو سہار ا دینے کے لیے سہارے کا استعمال کرتاہوں، نماز پڑھنے کے لیے کرسی کا استعمال کرتاہوں، میں غریب ہوں، میرے پاس کوئی بچت نہیں ہے، مشکل سے گذر بسر کرتاہوں، اگر کورٹ نے ہمارے خلاف فیصلہ کردیا تو میں، میری فیملی اور بچے کہاں جائیں گے؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر ان میں سے کسی کا انتقال ہوجاتاہے تو کیا مجھے ان کے جنازہ میں شریک ہونا چاہئے ؟ یا مسلمان نہیں رہے؟کیوں کہ وہ لوگ ۳۴ سال سے سحر اور کالا جادو میں مصروف ہیں ، بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ کیا کررہے ہیں اور کیا ارادے ہیں․․․․․․․․․․․․․․․

    Answer ID: 58696

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 662-658/B=7/1436-U آپ ہرفرض نماز کے بعد ”بسم اللہ الرحمن“ ۵۰۰ مرتبہ پڑھ لیا کریں چالیس روز تک اہتمام کے ساتھ پڑھیں، ایک دن کا بھی ناغہ نہ ہو، ان شاء اللہ اسی سے سارے اثرات سحر وغیرہ کے ختم ہوجائیں گے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India