• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 57994Country: Pakistan

    Title: جب کبھی میں بزنس شرو ع کرتاہوں اور کامیابی کا وقت قریب ہوتاہے تو ہر چیز غلط ہوجاتی ہے، اور میں کئی مرتبہ ناکام ہوچکا ہوں

    Question: میرا سوال یہ ہے کہ جب کبھی میں بزنس شرو ع کرتاہوں اور کامیابی کا وقت قریب ہوتاہے تو ہر چیز غلط ہوجاتی ہے، اور میں کئی مرتبہ ناکام ہوچکا ہوں، کسی نے کہا ہے کہ تمہارے بزنس کے حوالے سے تم پر کسی نے نظر /بندش کردی ہے۔ اسلام میں نظر/بندش کے حوالے سے کچھ رہنمائی فرمائیں۔ اگر اس کی حقیقت ہے تو اس سے کیسے نجات پائیں۔میں ایک کامیاب بزنس مین تھا، لیکن دو سال سے بہت زیادہ ٹینشن میں ہوں، میں اپنے بزنس میں سود کے پیسے بھی استعمال کررہا تھا، لیکن اب گذشتہ سال سے میں نے سودی پیسے سے توبہ کرلی ہے، میں کوئی بزنس نہیں کرسکتاہوں؟ اور مجھے مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    Answer ID: 57994

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 363-361/N=5/1436-U آپ درج ذیل باتوں کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ آپ کی جملہ پریشانیاں دور ہوجائیں گی: (۱) استغفار کی کثرت کریں۔ (۲) نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد اور سوتے وقت تین بار آیت الکرسی اور تین تین بار سورہٴ اخلاص، سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے سارے جسم پر پھیرلیا کریں۔ (۳) یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں: اللَّھُمَّ اکْفِنِي بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ․

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India