• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 57532Country: India

    Title: اگرکسی پر جنات کا اثر ہے تو وہ اس سے کیسے نجات پاسکتاہے؟

    Question: براہ کرم، بتائیں کہ اگرکسی پر جنات کا اثر ہے تو وہ اس سے کیسے نجات پاسکتاہے؟ میری بیٹی ۲۲ سال کی ہے، غیر شادی شدہ ہے، اور ایم بی اے کی طالبہ ہے، کچھ سال سے رات کو اس کی آنکھ کھل جاتی ہے اور ڈر جاتی ہے، آنکھ کھلنے کے بعد اس کے دل کی دھڑکن کی بہت تیز ہوجاتی ہے ۔ میں نے ڈاکٹر سے صلاح لی تو انہوں نے کہا کہ ہیمو گلو بین (haemoglobin) بہت گھٹا ہوا ہے، انہوں نے دوائی بھی دی ہے۔ میں نے بیٹی کو سورة فلک اور سورہ ناس روزانہ پڑھنے کے لیے کہا ہے ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ جنات کا اثر ہے؟اس سے نجات پانے کے کیا طریقے ہیں نیز کوئی دعا /وظیفہ بتائیں تاکہ وہ اچھی ہوجائے۔

    Answer ID: 57532

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 293-290/B=4/1436-U یہ جنات کا اثر نہیں ہے، خواہ مخواہ کے لیے یہ وہم نہ کریں، آپ اپنی بیٹی سے فرمادیں کہ صبح اور شام قل ہو اللہ احد، قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس، تین تین بار پڑھ لیا کریں، کہیں جنات وغیرہ کا اثر نہ ہوگا۔ ہوگا تو دور ہوجائے گا۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India