Miscellaneous >> Dua (Supplications)

Question # : 57444

India

میرے گھر والے میری بڑی بہن کے لیے چار سال سے ایک رشتہ تلاش کررہے ہیں اور اب تک کسی نے بھی شادی کے لیے ہاں نہیں کی ہے۔ ہمارے پاس بہت سارے رشتے آتے ہیں لیکن سب ختم ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ سال میری بہن کے اوپر جنات کا اثر ہوگیا تھا اور وہ تقریباً ایک ہفتہ تک بے ہوش رہی اور ایک عامل کے ذریعہ سے اس کے علاج کے دوران ہم کومعلوم ہوا کہ میرے گھر والوں کے اوپر سفلی عمل بھی ہے کیوں کہ میری بہن کی شادی نہیں ہورہی ہے۔ مجھ کو نوکری نہیں مل رہی ہے جب کہ میں بہت زیادہ محنت سے پڑھائی کررہا ہوں اور میں چار پانچ نمبرات سے فیل ہوجاتاہوں اور میرا پرچہ میرے کنٹرول سے باہر کا ہوتا ہے۔
میں پابندی سے نماز پڑھتا ہوں لیکن کبھی میرے لیے نماز پڑھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے جب میں غصہ میں ہوتا ہوں۔ میری چھوٹی بہن سونے کی حالت میں ڈر جاتی ہے اور اچانک بیدار ہوجاتی ہے اور بہت زیادہ پسینہ ہوجاتا ہے اس وقت۔ ہم نے اس کا علاج کرایا لیکن کچھ نہیں ہوا۔
اب ہم کیا کریں؟ براہ کرم اس بیماری سے نجات کے لیے ہماری قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی کریں۔ نیز آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے گھر والوں کے لیے دعا بھی کریں۔

Answer : 57444

Published on: Jan 19, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 229-210/H=3/1436-U

آپ اور آپ کی بہن ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت اول وآخر درود شریف سات سات مرتبہ اور درمیان میں سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر جہاں تک ہاتھ جائیں پھیر لیا کریں اور خود بھی دعاوٴں کا اہتمام کرتے رہیں ہم بھی دعا کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو اور بہن کو نیز جمیع متعلقین کو مقاصد حسنہ میں کامیابی عطا فرمائے، مکارہ سے محفوظ رکھے، سعادت دارین سے مالا مال فرمائے۔ آمین


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question