• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 57379Country: Pakistan

    Title: شہوانی شدت اور تمام كاموں سے بیزاری

    Question: میری حالت کچھ ایسی ہے کہ کہیں بھی دل نہیں لگتا ہے۔ میری عمر ۲۷/ سال ہے۔ زندگی بالکل فارغ ہے تین جگہ نوکری کی لیکن دل نہیں لگتا ہے حالت ایسی ہے کہ کسی لڑکے یا عورت کو دیکھ لوں تو جی چاہتاہے اس سے زنا کرلوں۔ کبھی کبھی جی چاہتاہے کسی لڑکی کا پیشاب پی لوں۔ لڑکی کو دیکھتے ہی بی پی جیسے ہائی ہوجاتا ہے عجیب کیفیت ہوجاتی ہے ۔میرا ذہن بہت گندی باتیں سوچتا ہے نیند ٹھیک سے آتی نہیں۔ جسم سوتا ہے دماغ نہیں۔ دماغ کچھ نہ کچھ سوچتا رہتا ہے۔ ہر وقت کوئی بوجھ مجھے اپنی زندگی میں آگے کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔ مجھے اب کوئی خاص امید نہیں رہی۔ مجھے کچھ اتنا بتا دیں ،میری زندگی گزر جائے، نوکری مل جائے اور کام میں دل لگے۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    Answer ID: 57379

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 332-333/L=3/1436-U یہ وقت کا تقاضہ ہے آپ گھبرائیں نہیں،اگر یہ ممکن ہوسکے کہ آپ شادی کرلیں تواس میں جلدی کریں، نمازوں کا اہتمام کریں اور خالی اوقات میں درود شریف کی کثرت کریں،نیز جب تک نیند نہ آئے درود شریف پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ اس کی برکت سے نیند اچھی آئے گی اور ادھر ادھر کے خیالات بھی دل میں نہیںآ ئیں گے۔ نیز غلط تصاویر یا فلم یا غیر محرم عورتوں کی طرف دیکھنے سے احتراز کریں ان چیزوں سے رکنا شروع شروع میں دشوار ضرور ہوگا مگر آہستہ آہستہ اس کی عادت بن جائے گی اور طبیعت کا میلان خیر اور اچھے کاموں کی طرف ہونے لگے گا، ملازمت ملنے کے لیے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا مُغْني پڑھ لیا کریں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India