• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 57321Country: India

    Title: ناجائز عشق میں گرفتار ہوكر سكون دل تباہ ہوجاتا ہے

    Question: میں MCAکا طالب علم ہوں۔میں ایک لڑکی کے عشق میں گرفتار ہوگیا ہوں۔ مجھ کو میری پڑھائی میں بہت ڈسٹرب ہوتا ہے۔ اگلے مہینہ میرا سیمسٹرامتحان ہے۔ میں اپنی پڑھائی میں دل جمعی کے ساتھ نہیں لگ پارہا ہوں۔ براہ کرم میری لیے دعا کریں نیز اس کے لیے بھی دعا کریں کہ میں اس لڑکی کو بھول جاوٴں۔ مجھ کو معلوم ہے کہ اسلام میں محبت ناجائز ہے۔ براہ کرم میری کامیاب زندگی کے لیے دعا کریں ۔ اور کوئی دعا بتائیں تاکہ اس لڑکی کا خیال میرے دل سے نکل جائے۔

    Answer ID: 57321

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 304-304/M=3/1436-U ناجائز عشق میں گرفتار ہوکر سکون دل تباہ ہوجاتا ہے، جیسا کہ آپ کے ساتھ ہورہا ہے، اللہ آپ کو اس تباہی سے محفوظ رکھے، دل جمعی نصیب ہونے کے لیے فارغ اوقات میں کثرت سے اللہ کا ذکر کریں، اور جن جن چیزوں سے اس لڑکی کا تصور سامنے آتا ہو اس کو ختم کردیں، مثلاً آپ کے موبائل وغیرہ میں اس کا فوٹو یا فون نمبر ہو اس کو مٹادیں اس لڑکی کے قریب سے بھی نہ گذریں،اس کی یاد آئے تو ذہن کودوسری طرف پھیرلیں، پنجوقتہ نمازوں کی پابندی کریں اور اللہ سے پاکیزہ زندگی کی دعا کریں۔ ================ یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں، اللھُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ الْھُدَی وَالتُّقَی، وَالْعَفَافَ وَالْغِنَی۔ (د)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India