Miscellaneous >> Dream Interpretation

Question # : 59205

India

میں ممبئی میں کام کررہا ہوں، میرا گھر مالے گاؤں ہے،میں نے اپنے گھر جانے ، ملازمت چھوڑنے اور والدہ کے لیے بزنس کرنے کے تعلق سے استخارہ کیا تو خواب دیکھا کہ میں ایک بڑے میدان میں جو پانی سے بھرا ہوا ہے، کے ایک کونے پہ اپنے بچپن کے ایک دوست کے ساتھ کھڑا ہوں، معلوم نہیں وہ کونسی جگہ ہے، وہ غیر مقلدہے ، میں نے دوست سے کہا کہ تم یہیں ٹھہرو ، میں جاتاہوں اور تمہارے لیے کچھ مدد لاتا ہوں،اور میں تیر کر پانی عبور کرتاہوں،اسی خواب میں دیکھتاہوں کہ میں اپنے ہی شہر میں اپنے گھر کے پاس ایک گلی میں کھڑا ہوں جہاں میں نے پانی کی ایک بڑی لہر دیکھی اور میں اس وجہ سے پانی میں جانے سے ڈرتاہوں، پھر دیکھا کہ میں اسی پانی میں کھڑا ہوں جو بہہ رہا ہے، اور پانی گھروں تک بہہ رہا ہے اور بچے اس میں کھیل رہے ہیں ، لیکن پانی گدلا ہوتاہے، گھر کے سامان بہہ رہے ہیں جیسے کہ سیلاب میں بہتے ہیں، اس میں ایک مردہ مچھلی تھی ، آخر میں میں اچھا محسوس کررہا ہوں اور میں نے اسی دوست کو کچھ اونچائی پر دیکھا جو دوسرے دوست کے ساتھ تھا ، اس کو دیکھ کر میں نے کہا کہ میں تمہارے پاس آرہا ہوں، لیکن اس نے جواب نہیں دیا ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

Answer : 59205

Published on: May 10, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 763-611/D=7/1436-U

استخارہ کے بعد خواب کے ذریعہ کام کے مناسب اور غیر مناسب ہونے کا اشارہ ملنا ضروری نہیں ہے، دل کامیلان جس بات کی طرف ہو اسے کرلیں اور میلان ورجحان نمایاں نہ ہو تو سات دن تک استخارہ کریں پھر بعد مشورہ جو مناسب لگے اس پر عمل کریں، جو خواب آپ نے دیکھا ہے یہ پراگندہ خیالات کے قبیل سے ہے اس کی طرف توجہ نہ دیں۔


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question