Miscellaneous >> Dream Interpretation

Question # : 58988

India

میں نے پڑھاہے اور سنا ہے کہ اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتاہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہوتاہے، لیکن کچھ خواب کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوپاتاہے کہ یہ اچھا ہے یا برا۔ جیسا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں کلمہ طیبہ یاکوئی قرآنی آیت یا کوئی دعا پڑھ رہا ہوں تو کیا میں اس خواب کو اللہ کی طرف سے سمجھوں؟

Answer : 58988

Published on: Apr 29, 2015

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 619-600/H=7/1436-U

اس قسم کے خواب کو منجانب اللہ سمجھنا درست ہے، ا لبتہ جب خواب دکھلائی دے تو اس کو مکمل احتیاط کے ساتھ صحیح نقل کرکے کسی عالم بزرگ شخصیت سے تعبیر معلوم کرلیں تو بہتر ہے۔


Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question